جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک اخروٹ کے بے شمار فائدے

08 جنوری, 2024 12:40

خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ مختلف بیماروں میں فائدہ پہنچاتا ہے لیکن اخروٹ کھانے کی عادت بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے اور شوگر(ذیابیطس) ٹائپ 2 سے تحفظ دینے میں معاون ہوتی ہے۔

سب کو معلوم ہے کہ اخروٹ کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے اور اس خشک میوے کے انسانی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ماہرین طب برسوں سے اس سے متعلق بتاتے آرہے ہیں۔

اخروٹ جسمانی وزن کرنے میں مفید ہے تو تقریباً سب ہی جانتے ہیں، جریدے جرنل نیوٹریشن ریسرچ اینڈ پریکٹس میں شائع ہونے والی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اخروٹ کا روزانہ استعمال بلڈ شوگر لیول کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پھول گوبھی کے وہ فوائد جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں

آج آپ کو بتاتے ہیں کہ اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی ریگولیٹ کرتے ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جو فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا کر گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے مطالعے کے دوران 119 افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top