جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں زیادتی کے واقعات میں اضافہ

10 اگست, 2018 16:13

مکل بھر میں زیادتی کے واقعات میں اضافی دیکھنے کو مل رہا ہے، رواں ہفتے تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کے پی کے نوشہرہ میں بھی جنسی تشدد کے واقعات میں روز بہ روز اصافہ ہورہا ہے نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں سفاک جنسی درندے نے مدرسے جانے والے چھ سالہ معصوم بچے یحی کو زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

بچے کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاجہاں پر ڈاکٹر نے چھ سالہ یحیٰ سے بدفعلی کی تصدیق کرلی۔

جنسی درندگی کے ناپاک واقعہ کے خلاف عوام مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب فارم ہاؤس سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں لڑکی کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیا۔

میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر والوں سے جھگڑا کرکے اپنے دوست شاہ رخ کے ساتھ اپنی مرضی سے فارم ہاؤس آئی تھی، شاہ رخ اپنے تین دوستوں کے ساتھ متاثرہ لڑکی کوفارم ہاؤس لے گیا تھا جہاں ملزم فیضان نے نمرہ کو پہلے نشہ آورمشروب پلایا بعد ازاں لڑکی کو مبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top