جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا کے نئے آئی جی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

06 جنوری, 2020 13:22

پشاور : خیبر پختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سینٹرل پولیس آفس آمد پر چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے آئی جی خیبر پختونخوا کےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر انہیں کے پی پولیس نے سلامی پیش کی۔

نئے آئی جی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد افسران کا تعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ

میڈیا سےغیر رسمی گفتگو میں ثنااللہ عباسی نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی، میرٹ کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔

ثنااللہ عباسی کو نعیم خان کی جگہ خیبر پختونخوا کا انسپکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top