جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جانیئے! تل کو خوراک میں شامل کرنے کے حیرت انگیز فوائد

09 جنوری, 2024 13:25

تل کے بیجوں کا استعمال اکثر مٹھایوں میں ہوتا ہے جب کہ ان کے لڈو یا گجک بھی سردیوں میں خاصے پسند کیے جاتے ہیں لیکن انہیں روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔

تل وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہوتا ہے جو کہ جلد اور بالوں کو صحت بخشتے ہیں۔

تل کے بیج میں ’ٹروسائن‘ پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں موجود کیمیکل سیروٹونائن کو بڑھاتا ہے۔ یہ سیروٹونائن انسان کا مزاج اچھا کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور تل کا روزانہ استعمال کرنے سےتناؤ کی کیفیت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نزلہ، زکام میں راحت پہنچانے والی موم بتی

تل فائبر، آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس سے مالامال ہوتے ہے اور ان کا روزانہ استعمال انسان کو توانا اور پھرتیلا رکھتا ہے۔ تل میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ بہتر صحت کے لیے معاون سمجھے جاتے ہیں۔

تل کے بیجوں میں میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کو ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے بچاتا ہے۔ تل کا روزانہ استعمال کرنے سے انسان کا بلڈ پریشر معتدل رہتا ہے۔

تل کے بیجوں میں اینٹی انفلامیٹری خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو جلد پر الرجی یا خارش سے بچاتی ہے جب کہ تل کا تیل استعمال کرنے سے چہرہ چمکدار اور تروتازہ ہوجاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top