جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دھاندلی سے متعلق درخواستیں منظور

27 جولائی, 2018 21:18

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن میں بیشتر درخواستیں منظور کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مندرجہ ذیل امیدواروں کی درخواستیں منظور ہوئی ہیں جس کے بعد دوبارہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔

خواجہ سعد رفیق

این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کو انتہائی معمولی فرق کے ساتھ شکست دی، عمران خان نے 84313 ووٹ جب کہ خواجہ سعدرفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے۔

عابد شیر علی

این اے 108 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار عابد شیر علی کو پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے شکست دی۔ فرخ حبیب نے ایک لاکھ بارہ ہزار 740 ووٹ لیے جب کہ عابد شیر علی کے حصےمیں ایک لاکھ گیارہ ہزار 529 ووٹ آئے۔

علیم خان

این اے 129 سے تحریک انصاف کےعلیم خان کو (ن) لیگ کے ایاز صادق نے شکست دی، ایاز صادق نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے جب کہ علیم خان کو 94 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔

شاہد خاقان عباسی

این اے 57 سے تحریک انصاف کے صداقت علی خان نے 136249 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل شاہد خاقان عباسی نے 124703 ووٹ حاصل کیے تھے۔

عبدالقادرگیلانی

این اے 57 پر موسی علی گیلانی کو تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم زین حسین قریشی نے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے قوم سے خطاب میں دھاندلی کی تحقیقات میں مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top