جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حیدرآباد: نوجوان کے قتل کے الزام میں دو لڑکیاں گرفتار

02 اگست, 2019 10:26

حیدرآباد: ایئرپورٹ روڈ سے ملنے والی نوجوان کے قتل میں ملوث دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حیدرآباد ائیرپورٹ روڈ گلستان سرمست سے 26 جولائی کو نوجوان کی گولی لگی ہوئی لاش ملنے کا معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان حیدرآباد پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں نے حمزہ خان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ لڑکیوں کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ریکارڈ کی مدد سے کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمہ میں نگین اور اسکی دوست سائرہ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمہ نگین نے تفتیش میں بتایا کہ مقتول حمزہ نے دو سال قبل اس سے خفیہ شادی کی تھی، جسے ظاہر نہیں کیا۔ ملزمہ کے مطابق حمزہ کے گھر والے اس کی دوسری شادی کر رہے تھے۔

ملزمہ نگین نے اپنی دوست سائرہ کے ساتھ مل کر حمزہ کو قتل کیا۔ قتل میں رینٹ کی گاڑی استعمال کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top