جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ حکومت کا قیدیوں کا ریکارڈ نادرا سے منسلک کرنے پرغور، نئی جیلیں بنانے کا اعلان

31 جولائی, 2019 12:46

کراچی : سندھ حکومت کا سندھ کی جیلوں کے قیدیوں کا ریکارڈ نادرا سے منسلک کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں پر نظر بھی رکھی جائے گی۔

سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے صوبے میں مزید 8 نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جیل خانہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور شکارپور کے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔ گنجائش کی کمی کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، نوابشاہ، میرپورخاص اور مٹھی میں نئیں جیلیں بنائی جائیں گی۔

نصرت منگن نے کہا کہ کراچی میں نئی جیل کا کام 65 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ سندھ حکومت نے ایسٹ اور ویسٹ ضلع کراچی میں دو نئی جیلیں بنانے کی منظوری دے دی ہے اس کے علاوہ قمبر شہدادکوٹ میں بھی دو نئی جیلیں بنائی جائیں گی۔ پرانی جیلوں میں موجود اضافی قیدیوں کو نئی جیلوں میں منتقل کیا جائیگا۔  

آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈویزن میں خواتین اور بچہ جیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوابشاہ اور میرپورخاص میں بچہ اور خواتین جیل نوٹیفائیڈ ہوگئے ہیں، جلد کھول دیے جائیں گے۔ سندھ میں بچہ اور خواتین جیلوں میں قیدیوں کو چارپائیاں دی گئی ہیں۔ دیگر جیلوں کے قیدیوں کو بھی چارپائی کی سہولت دینے پرکام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام قیدیوِں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ڈیٹا کا نادرہ سے منسلک ہونے کہ بعد سندھ اور دیگر صوبوں کے تمام تھانوں کے پاس قیدیوں کا ڈیٹا پہنچ جائے گا۔ سندھ اور وفاق نے جیلوں سے آزاد ہونے والے قیدیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top