جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ : غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کے نیب ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت

10 جولائی, 2019 10:53

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس میں ضمانت کے لیے سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کردی۔

نیب پراسیکیوٹر نے معزز عدالت کو بتایا کہ ریفرنس ٹرائل کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ ریفرنس میں پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائمخانی اور دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف ساحل سمندر پر ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

ریفرنس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائمخانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر، نذیر زرداری، محمد دائود، ممتاز حیدر سمیت دیگر شامل ہیں۔

نیب کے مطابق زمین 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی، 2005 میں ساری زمین ڈی جے بلڈرز نے لیز پر حاصل کرلی۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیرقانونی اجازت دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top