جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس: سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت

09 جولائی, 2019 12:58

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے معاملے ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کے معاملے پر شرجیل میمن کے شریک ملزمان سلمان منصور اور سید نوید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو کہا کہ میرا مؤکل سلمان منصور 20 ماہ سے جیل میں ہے، ضمانت دی جائے، سلمان منصور 5 کروڑ 74 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کو تیار ہیں۔

عدالت نے ملزم کے وکیل سے کہا کہ آپ کے پاس اس گراونڈ پر ضمانت کرانے کا آپشن پہلے موجود تھا، پہلے یہ آپشن اختیار نہ کرکے آپ نے موقعہ گنوا دیا ہے۔ اب کل رقم جمع کرانے کی آفر پر بھی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔

عدالت نے درخواست واپس لینے پر درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ دونوں ملزمان کی ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے، ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر محکمہ اطلاعات شرجیل انعام میمن نامزد ہیں۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top