جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سونم کپور نے فلم ’خوبصورت‘ میں فواد خان کی اداکاری کا راز کھول دیا

02 جولائی, 2019 12:15

ممبئی: بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں اداکار فواد خان کا کام کرنے کا راز کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کو کوئی تیار نہیں تھا، اس لئے پاکستانی اداکار کو لینا پڑا۔

سونم کپور نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس فلم میں ہیرو کے کردار کے لئے فواد خان کو اس لئے چنا گیا کیونکہ میرے ساتھ کوئی کام کرنے کے لئے تیار نہیں تھا اور اس کی بڑی وجہ فلم کا مرکزی کردار تھا جوایک لڑکی پر مبنی تھا اور مرد اداکاروں کے کرداروں سے زیادہ مضبوط تھا۔

https://www.instagram.com/p/tvovpGQPWi/?utm_source=ig_embed

اس فلم میں فواد خان کی اداکاری کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں سپراسٹار بن گئے کیونکہ اُن کو اپنے کردار پر اعتماد تھا۔ سونم کپور نے مزید بات کرتے ہوئے فلم ’عائشہ‘ اور ’خوبصورت‘ سے متعلق بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جس فلم میں مرکزی کردار عورت کا ہو اس فلم میں ہیروز کام کرنے سے کتراتے ہیں، اسی لئے مجھے ان دونوں فلموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مشہور ڈرامہ ’ہمسفر‘ سے شہرت پانے والے فواد خان متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں، اُن کی اگلی فلم ’پرے ہٹ لو‘ اگست میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top