جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے آج 10 برس بیت گئے

25 جون, 2019 16:58

کراچی(ویب ڈیسک): کنگ آف پاپ امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے آج 10 برس بیت گئے ہیں۔

مائیکل جیکسن کو بیسویں صدی کی اہم ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے،ان کا فن 40 سالوں تک مرکز نگاہ رہا جس کی وجہ سے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نہیں کئی حوالوں سے درج ہے۔

مائیکل جوزف جیکسن 29 اگست سنہ 1958 کو امریکی ریاست انڈیانا میں پیدا ہوئے۔ 6 سال کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر مائیکل جیکسن نے جو گایا کمال گایا۔ اپنے پہلے البم ’آئی وانٹ یو بیک‘ سے مائیکل جیکسن کی شہرت کا سفر کا آغاز ہوا۔

’اس کے بعد ان کی البم ’تھرلر‘ ریلیز ہوئی جس نے دنیائے میوزک میں تہلکہ مچا دیا،جبکہ یہ البم اب تک اس کی ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ ان کی اس البم کو 8 گریمی ایوارڈز ملے جو ایک ریکارڈ ہے۔ تھرلر کے بعد مائیکل جیکسن کا البم ’بیڈ‘ سامنے آیا جس کی 20 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔

وہ اپنے گانوں میں سیاہ فاموں سے کیے جانے والے سلوک کے خلاف آواز تو اٹھاتا رہا تاہم اس احساس کمتری سے نجات نہ پا سکا جو اس کمتر اور ذلت آمیز سلوک کی وجہ سے اس کے اندر پیدا ہوا جو مغرب میں تمام سیاہ فاموں کی زندگی کا حصہ ہے۔ یہی وجہ تھی کہ دولت اور شہرت حاصل کرنے کے بعد مائیکل نے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا اور اپنی سیاہ جلد کو سفید سے بدل دیا۔

10 برس قبل سنہ 2009 میں مائیکل جیکسن 25 جون کو انتقال کر گئے۔ ہر نامور شخصیت کی طرح ان کی موت پر بھی طرح طرح کی باتیں کی گئیں اور ان کی موت کو قتل قرار دیا گیا۔

مرنے کے بعد بھی مائیکل جیکسن کا نام سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے گلوکاروں میں سرفہرست ہے۔ ان کے مداحوں کی تعداد ان کی موت کے بعد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top