جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کبھی خوشی کبھی غم : شاہ رخ خان بالی ووڈ میں 27 سال کے ہوگئے

25 جون, 2019 17:40

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان کو آج بالی ووڈ میں قدم رکھے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

شاہ رخ خان بالی ووڈ انڈسٹری کا ایسا نام ہے جو آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، ان کی چاہے زنگی کی پہلی فلم ہو یا آخری ان کا ہر مداح دیکھنا پسند کرتا ہے۔ اس عام سے لڑکے کی زندگی 25 جون 1992 میں شروع ہوئی جب ان کی پہلی فلم ’دیوانہ‘ ریلیز ہوئی، وہ دن ہے اور آج کا دن، انہوں نے زندگی میں پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے گئے، اس کامیابی کی وجہ سے ان کو بال ووڈ کے کنگ کا خطاب بھی دیا گیا، اور آج ان کو ’کنگ خان‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

فلم انڈسٹری میں کسی کا بھی سفر آسان نہیں ہوتا، اس طرح شاہ رخ خان جیسے نامور اداکار کو ان 27 سالوں میں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور آج وہ ایک کامیاب ترین اداکار ہیں۔ ان کے 27 سال پورے ہونے پر مداحوں نے ان کے لیے سماجی ویب سائٹ کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے سب سے بڑے فین پیج ایس آر کے یونیورس نے ٹوئٹر پر کنگ خان کے بالی ووڈ میں 27 سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔ مداحوں نے بالی ووڈ کو خوبصورت فلمیں دینے کے لیے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top