جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

موبائل فون کا استعمال، جسم کے خدوخال خراب کرنے کا باعث

25 جون, 2019 17:45

پرتھ : جدید ٹیکنالوجی کا راج تو اس دنیا پر کئی سالوں سے ہے جس میں آج تک نئے نئے قسم کے اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز اور ٹی وی شامل ہیں۔  لیکن جہاں اس کے کئی فوائد ہیں وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں جس کی وجہ سے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ صحت بھی کئی طریقوں سے متاثر ہو رہی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق آسٹریلوی ماہرین کا ماننا ہے کہ مابائل فونز کا مسلسل استعمال کرنے سے انسان کا پوسچر خراب ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ گردن جھکائے رکھنے سے کھوپڑی کے نچلے پچھلے حصے کی ہڈی پر باریک سینگ نما ابھار بنتے ہیں۔

اس عمل کو ’اینلارجڈ ایکسٹرنل اوکسی پیٹل پروٹبرینس‘ یا مختصر الفاظ میں ای ای او پی کہاجاتا ہے۔ کھوپڑی کے نچلے حصے کی ہڈی آکسی پیٹل ہڈی کہلاتی ہے۔ سر جھکا کر فون استعمال کرنے سے کھوپڑی کے پچھلے حصے پر دباؤ بڑھتا ہے۔ گھنٹوں اس انداز کی وجہ سے کھوپڑی سے ہڈی کے ابھار نمودار ہوتے ہیں۔

اس سے قبل کینیڈا میں بھی اسی طرح کی تحقیق کی گئی تھی۔ اس میں کینیڈا کی جامعات کے ہزاروں طلبا و طالبات کا سروے کیا گیا تھا اور ان میں سے روزانہ4.65 گھنٹے فون استعمال کرنے والے افراد کی 68 فیصد تعداد نے سر اور گردن میں درد کی شکایت کی۔

ماہرین نے دیکھا کہ بعض افراد کی کھوپڑی پر ہڈیوں کے سینگ نما ابھار ہیں  جس کی وجہ سے انہوں نے خبردار کیا ہے اس طرح سے مزید پیچیدگی اور معذوری بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top