جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی اداکاراؤں سے کبھی نہیں ملا؛ شعیب اختر

20 جون, 2019 14:07

کراچی: شعیب اختر نے آخر کار بالی ووڈ اداکاراؤں کے خلاف خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے الزامات کو غلط ثابت کر کے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے ذاتی یوٹیوب چینیل کے ذریعے ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جاری کی گئیں دیا مرزا اور سونالی باندرے کے معاشقے کی خبریں سب غلط ہیں۔ انکا ان خبروں پر تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی سونالی باندرے کو اغوا کرنے کی بات نہیں کی۔ وہ ان کو صرف ایک اداکارہ کے حوالے سے جانتے ہیں، لیکن وہ آج تک کبھی ان سے نہیں ملے۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ جب انکو سونالی بینڈرے کے کینسر کے بارے میں معلوم ہوا اور ان کی ہمت دیکھی تو وہ ان کے مداح بن گئے، اور دیکھ کر اچھا لگا کہ کوئی خاتون اتنی ہمت اور دلیر بھی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے تصاویروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کمرے میں صرف عمران خان کی تصویریں لگی ہوئی ہیں۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ دیا سے بھی کبھی نہیں ملے۔ ساتھ ہی انہوں نے وینا ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر ہونے والی بحث پر ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا ایک بدقسمت خاتون ہیں، انہوں نے پاکستانی کرکٹر سے شادی کی اسی لئے وہ چاہیں کچھ بھی کرلیں، دونوں ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی رہیں گی۔

شعیب اختر کا آخر میں لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ کسی کے ذاتی معاملات میں نہ بولا کریں، خاص کر کہ کسی خاتون کے خلاف بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں، کیونکہ اس دنیا میں کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ وہ کسی دوسرے کی فیملی کے بارے میں بات کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top