جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹی وی دیکھتے ہوئے سونا بڑھتے وزن کی بڑی وجہ

12 جون, 2019 15:35

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک): ٹی وی دیکھتے ہوئے سونے والے ہو جائیں ہوشیار۔ دیر تک ٹی وی دیکھنے اور چلتے ہوئے ٹی وی کے سامنے سوجانے سے وزن بڑھ سکتا ہے۔

دیر تک ٹی وی دیکھنے کے ویسے تو بہت سے نقصانات ہیں، لیکن طبی ماہرین نے ایک نیا انکشاف کر دیا ہے۔ اندھیرے کمرے میں دیر تک ٹی وی دیکھنا اور دیکھتے ہوئے سو جانا موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق رات کے وقت گھر میں مصنوعی روشنیوں کو کم سے کم رکھنا موٹاپے کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ لڑکیوں میں بطور خاص یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ جتنا زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارتی ہیں ان کا اتنا ہی وزن بڑھتا ہے۔ امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے ڈاکٹر ڈیل سینڈلر نے تحقیق کے لئے پانچ سال تک تینتالیس ہزار سات سو بائیس خواتین کی غذائی عادات، ورزش اور دیگرعوامل کا مطالعہ کیا۔

نتائج سے یہ ثابت ہوا کہ رات کے اندھیرے یعنی دیرتک ٹی وی دیکھنے والی خواتین میں موٹاپے کا خطرہ انیس فیصد تک بڑھا ہوا ہے۔ ماہرین نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں ٹی وی،اسکرین یا پس منظر کی نیلی روشنی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top