جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خطاطی کا عمل صحت کے لئیے فائدہ مند

10 جون, 2019 13:09

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک): برطانیہ کے ماہرین نے خطاطی کے فن کو صحت کے لئے بھی مفید قرار دے دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ خطاطی کا فن تمام معاشروں میں ایک قیمتی ہنر ہے۔ لیکن اب اس کے طبی ، جسمانی اور نفسیاتی فوائد بھی سامنے آگئے ہیں۔

یونیورسٹی کالج آف لندن کے تحقیق کاروں کے مطابق خطاطی کے عمل سے دماغی توجہ میں اضافہ اور نفسیاتی بے چینی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق خوشخطی کا عمل ’توجہ کے انتشار‘ کو روکتا ہے اور دماغ بھٹکتا نہیں ہے۔

 سینیئر سائنسدان ڈاکٹر ڈیزی فینکورٹ کا کہنا ہے کہ خطاطی کا یہ عمل ہمارے جذبات اور احساسات کو بھی لگام ڈالتا ہے۔ برطانیہ کے مشہور خطاط کرسٹن بیکر نے کہا کہ یہ ایک پرسکون اور تسکین پہنچانے والا عمل ہے۔

 بیکرکے مطابق ان کے پاس خطاطی سیکھنے والے افراد نے اسے غم بھلانے، خوش رہنے اور اطمینان کے زمرے میں اہم قرار دیا ہے۔ چین میں خطاطی کو بطورتھراپی استعمال کیا جاتا ہے جس سے مریض ڈپریشن سے دور ہوتے ہیں اور شیزوفرینیا جیسے امراض سے بھی بچ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top