جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وڈیو گیمز کھیلنے کی لت ذہنی بیماری قرار

29 مئی, 2019 13:11

ویڈیو گیمز کھیلنا صرف بچوں کو ہی پسند نہیں بلکہ بڑوں میں بھی یہ شوق پایا جاتا ہے۔ تاہم یہ شوق اگر شدت اختیار کر لے تو یہ صحت کے لئے مضر ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت کو باقاعدہ طور پرایک ذہنی بیماری تسلیم کر لیا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر گیمرز خود کو یا دیگر افراد کو نقصان نہیں پہنچاتے لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جنھیں ان گیمز کی لت لگ جاتی ہے اور ان کا علاج کیا جانا چاہیے۔

ادارے نے ’گیمنگ ڈس آرڈر‘ کو بیماریوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو نجی زندگی میں سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے گیمنگ ڈس آرڈر کی علامتیں بیان کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ، کمپیوٹر، سمارٹ فون یا الیکٹرانک آلات پر کھیلی جانے والے گیموں کے دوران مریض گیم کھیلنے کی تعداد، دورانیے اور وقت پر قابو رکھنے میں بے بس ہو جاتے ہیں۔

تاہم عالمی ادارہ صحت کےاس انکشاف سے ہر کوئی متفق نہیں ہے۔ دا امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ویڈیو گیمز کی لت کو ذہنی بیماری قرار دینے کے لئے اتنے ثبوت کافی نہیں ہیں۔ اسی طرح ایک اور تحقیقی ٹیم نے بھی اس معاملے پر سائنسی ثبوت کی کمی کا اظہار کیا۔

 ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت اگرچہ ذہنی بیماری ہو یا نہ ہو لیکن اس کے صحت پر منفی اثرات ضرور مرتب ہوتے ہیں۔ لندن کے نائٹانگیل اسپتال کے ڈاکٹر رچرڈ گراہم کا کہنا ہے کہ وہ ہر برس ڈیجیٹل ایڈکشن کے پچاس نئے مریض دیکھتے ہیں جن کی روزمرہ زندگی گیمنگ کی وجہ سے متاثر ہو چکی ہوتی ہے۔ ماہرین کا ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کو ہدایت ہے کہ حد سے زیادہ کھیلنے کی عادت ان کے لئے سنگین نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top