مقبول خبریں
فیملی کورٹ کا اسٹیج اداکارطارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم
لاہور: لاہور کی فیملی کورٹ نے اسٹیج اداکارطارق ٹیڈی کو دقبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، سی سی پی او کواسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابق بیوی عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں بیوی عاصمہ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا ہے، اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی ہوں،عدالت بچوں کا تمام خرچہ ادا کرنے کا حکم دے ۔
فیملی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود خرچہ ادا نہ کرنے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور سی سی پی او کواسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔