جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روزہ داروں کے لئے ڈاکٹروں کی سخت ہدایات جاری

04 مئی, 2019 11:43

کراچی: رمضان المبارکے مبارک مہینے میں رحمتوں کی برسات ہوگی، مگر روزہ داروں کو ڈاکٹروں نے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ ماہر امراض کہتے ہیں سخت گرمی میں پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بازار کی مصالحہ جات چیزوں سے پرہیز کریں۔

رمضان المبارک میں جہاں ملک بھر میں تیاری کی جارہی وہیں ڈاکٹروں نے بھی روزہ داروں کو ہدایت جاری کی ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بازار کی مصالحہ جات اشیاء خورنوش سے پرہیز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال بھی کیا جائے۔

 ڈین میڈیسن میو اسپتال ماہر امراض پروفیسر ارشاد حسین نے روزہ داروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بازار کی تلی اور کٹے پھل جراثیم سے بھرے ہوتے ہیں۔ ان استعمال نہ کریں اور پانی کے استعمال سمیت گھر کی پکی خوراک کھائیں۔

ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کو بھی رروزے کی حالت میں احتیات برتنی چاہیئے۔ لاہور کے میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر کہتے ہیں روزہ دار گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے باہر کم سے کم نکلیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top