جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

موذی مرض میں مبتلا بچوں کی خواہش پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پوری کردی

29 اپریل, 2019 12:04

کراچی: مختلف اقسام کےموذی مرض میں مبتلا بچوں کی خواہش پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پوری کردی، بچوں نےبیل بجاکرکاروبارکا آغاز کیا۔

تفسیلات کے مطابق باری باری گھنٹہ بجاتے یہ معصوم بچے مختلف امراض میں مبتلا ہیں جنھوں نےآج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کی خواہش کی تھی۔

میک آ وش فاؤنڈیشن کے سربراہ مرزااشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھرمیں وش کا دن منایا جارہا ہے۔ پاکستانی بچوں کی بھی خواہش کوپورا کیا گیا۔

ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےکہا کہ آج کا دن ان بچوں سےمنسوب کیا گیا ہے۔ ہمیں خوشی ہےیہ بچےآج ہمارےساتھ ہیں۔

ایک دن آرمی آفیسربننےکی خواہش پوری کرنیوالی صوبیہ کا کہنا تھا کہ آرمی یونیفارم پہننا میری خواہش تھی۔ ان بچوں میں انتظامیہ نےخصوصی تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top