جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوٹیلٹی اسٹورز خالی، خریدار مہنگے داموں کی اشیا خریدنے پر مجبور

26 اپریل, 2019 11:53

اسلام آباد: رحمتوں برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک بس اب چند کی دوری پر ہے۔ جہاں اس مہینے کیلئے بہت اہتمام کیا جاتا ہے اور خریداری چند روز قبل ہی مکمل کر لی جاتی ہے وہیں المیہ یہ کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیا خورد و نوش کی ترسیل ہی نہیں ہوئی۔

 یوٹیلٹی اسٹورز خالی پڑے ہیں اور غریب روزے دار پریشان کہ اب بیسن، کھجوریں، چینی اور شربت کہاں سے لیں ۔ لوگ بازار سے اشیا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہاں روزے دار اس ما ہ مبارک کی آمد سے قبل تیاریوں میں خوشی خوشی مشغول ہوجاتے ہیں، وہیں غریب روزے دار سوچتا رہ جاتا ہے کہ کیسے رمضان المبارک میں سحر و افطار کا اہتمام کرے۔

اس عالم میں ایک ہی واحد سہارا یوٹیلٹی اسٹورز لگتے ہیں جہاں اشیا خورد و نو ش دیگر بازاروں کے برعکس قدرے کم قیمت پر مل جاتی ہیں۔

افسوس کہ مسلمان ملک میں رہنے والے مسلم تاجران اسی ماہ مبارک کو اپنی کمائی کا بڑا ذریعہ بنا کر مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی شروع کردیتے ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز کا رخ کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے دعوے داروں نے اسٹور خالی رکھے ہوئے ہیں ۔اور اشیا ضروریہ کی شدید کمی ہے۔ حکومت یوٹیلٹی اسٹورز پر سامان کی ترسیل میں ناکام نظر آرہی ہے۔

رمضان المبارک میں خصوصی طور پر کھجوریں، بیسن، چینی اور شربت کی زیادہ مانگ ہوتی ہے۔ لیکن شہروں کے بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز پر یہ ضروری اشیا سرے سے موجود ہی نہیں ۔ خریدار دیگر جگہوں سے مہنگے داموں خریداری پر مجبور ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top