مقبول خبریں
پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل کالج میں رنگا رنگ ثقافتی میلا سج گیا
لاہور:پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل کالج میں رنگا رنگ ثقافتی میلا سجاگیا جس میں ہر طرف خوبصورت ثقافتی رنگ دکھائی دیئے۔
جبکہ اس میلے میں طلباءنے اپنی پرفارمنس سے میلے میں چار چاند لگ گئے جس کے باعث شائقین خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ثقافتی میلے میں مختلف کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے جس میں شرکاء نےخوب دلچسپی لی۔
میڈیا سے گفتگو میں اس میلے میں شریک ہونے والے طلباء کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب زہنی سکون اور توانائی کے لئے بہت ضروری ہیں۔ جبکہ اساتذہ نےکہا کہ ایسی تقاریب سے نہ صرف بچے بلکہ اساتذہ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔