مقبول خبریں
گوالوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
کوئٹہ: گوالوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ شہر میں دودھ کی فی لیٹر 115 روپے تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں اقدامات نہیں کئے جارہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں دودھ فی لیٹر 100 سے 115 جبکہ دہی فی کلو 140 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ انسان کی بنیادی ضرورت ہے اسے بھی مہنگا کردیا ہے۔ دکانداروں کا موقف ہے کہ حکومت نے سرکاری ریٹ لسٹ جاری نہیں کی اس لئے سرکاری نرخ کا معلوم نہیں۔
شہر کے تمام علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتیں مختلف ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔