جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب روینیو اتھا رٹی کے تحت ٹیکس ڈے کا اہتمام

10 اپریل, 2019 13:11

لاہور: پنجاب روینیو اتھا رٹی کے تحت ٹیکس ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس تقریب میں مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سی تعلق رکھنے والے افراد نے شمولیت کی۔ تقریب میں چیف گیسٹ وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کے علاوہ ملک محمد انور منیسٹر آف روینیو ، حافظ ممتاز احمد منسٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور فائنانس سیکریٹری پنجاب حامد محمود شیخ نے سیمینار سے خطاب کیا۔

چیئرمین پی آر اے نے قرعہ اندازی کے زریعہ سے ٹیکس پیئر میں انعامات تقسیم کیئے اور شیلڈ پیش کی گئی۔ چیئرمین کا کہنا تھاکہ اس سے پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہونگے اور وہ ٹیکس کے فریظہ کیلئے اور دلچسپی لیں کے۔

وزیر خزانہ کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو صرف یہ یقین ہوجائے کے انکا پیسہ سہی جگہ پر خرچ ہوگا تو وہ اس ٹیکس ادا کرنے سے نہیں گبھرائے گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو یہ یقین دلاتی ہے کے انکا پیسہ ان پر ہی لگے گا۔آج جی ایس ٹی دو ہزار سے پینسٹھ ہزار تک پہینچ گئی ہے جس کو ہم جولائی دو ہزار بیس تک ایک لاکھ تک لے کے جائے گے۔ پی ٹی آئی حکومت جو کام کرنے جا رہی ہے ان کے بعد کسی سے کسی قسم کا قرظہ مانگنے کی ظرورت نہیں رہے گی۔

پنجاب حکومت اور پنجاب روینیو اتھارٹی کے زیر انتظام ٹیکس ڈے منایا گیا۔ جس میں چیئرمین پی آر اے اور ایف بی آر نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھے انکا ٹیکس کا پیسہ ان پر ہی لگایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top