جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لیبین حکومت کا باغیوں کے خلاف ‘غصے کا آتش فشاں’ آپریشن کا اعلان

08 اپریل, 2019 18:32

طرابلس: خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا کی حکومت نے دارالحکومت طرابلس کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے باغیوں کے ہاتھوں میں جانے والے علاقوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دارالحکومت طرابلس کے مضافاتی علاقوں میں حکومت اور سابق باغی جنرل خلیفہ حفتر کی فورسز کے درمیان گزشتہ 5 روز سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

حکومت کے حامی فوج کے کرنل محمد گنونو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ طرابلس کے نواحی علاقوں کا باغیوں سے کنٹرول چھیننے کے لیے جوابی کارروائی کی جائے گی اور اس کارروائی کو ‘غصے کا آتش فشاں’ نام دیا گیا ہے۔

کرنل محمد گنونو نے کہا کہ باغیوں کے خلاف جوابی کارروائی کا مقصد لیبیا کے تمام شہروں کو غیر قانونی فورسز کے تسلط سے چھڑانا ہے۔

یاد رہے کہ دارالحکومت طرابلس سے 50 کلو میٹر دور جنوبی علاقوں پر خلیفہ حفتر کی خودساختہ لیبین نیشنل آرمی کا کنٹرول ہے جہاں لیبیائی حکومت کی حامی فورسز کی جانب سے ہفتے کے روز فضائی کارروائی بھی کی گئی۔

حکومت مخالف اور لیبین آرمی کے خود ساختہ کمانڈر خلیفہ حفتر کی جانب سے 4 روز قبل کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں حکومت اور باغیوں کے مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top