جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سرکاری خریداری سینٹر کھولنے میں تاخیر کے باعث شدید پریشانی

08 اپریل, 2019 11:30

میرپورخاص: میرپور ماتھیلو میں گندم کے کاشتکار سرکاری خریداری سینٹر کھولنے میں تاخیر کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

حکومت سندھ نے گندم کے فی من کا ریٹ تیرہ سو روپے تو مقرر کر دیا لیکن میرپورماتھیلو میں گندم کے سرکاری خریداری سینٹر تاحال نہیں شروع کیے گئے۔ جس کے باعث گندم کھیت میں ہی پڑی ہے۔ کاشتکاروں کو قرض وقت پر ادا نہ کرنے کی وجہ سے بیج ڈیلروں کی جانب سے دباؤ کا سامناہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ خریداری سینٹر کے چکر لگا رہے ہیں لیکن سینٹر بند ہیں جس کے باعث نقصان ہو رہا ہے،کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد خریداری سینٹر کھل کر پریشانی دور کی جائے۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top