جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان

06 اپریل, 2019 20:07

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ ’سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور یہ ہمیشہ بہترین پالیسی ہے، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی ایف سولہ 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کا ایف سولہ گرانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی دفاعی حکام نے بھی تصدیق کردی کہ پاکستان کا کوئی ایف سولہ غائب نہیں‘۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو ایف سولہ طیاروں کو گننےکی پیشکش کی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونےکی تصدیق کردی ہے جس سے بھارت کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے فیڈرل اور صوبائی نمائندگان کو اپنے علاقوں میں موجود پناہ گاہوں کا دورہ کرنا چاہیئے اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھانا چاہیئے، اس اقدام سے ہمارے نمائندگان کو احساس ہوگا کہ ہمارے معاشرے کے سب سے نچلے درجے کا افراد کے مسائل کیا ہیں اور آنے والے مہینوں میں ، میں بذات خود غربت کے خلاف اس جہاد کی نگرانی کروں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top