جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینٹرل جیل میں قیدیوں کو باہر منتقل کرنے پر بھارتی فوج کا ظلم

06 اپریل, 2019 13:37

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سرینگرکی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو ریاست سے باہر منتقل کرنے پر ہنگامے پھوٹ پڑےقیدیوں نے جیل کے عملے کو یرغما ل بنا کر جیل کو آگ لگا دی.

قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز سرینگر کی سینٹرل جیل میں بھارتی فوج اور قیدیوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں کئی حریت رہنما بھی زخمی ہوئے ،تصادم کے دوران جیل کی عمارت کو آگ لگا دی گئی، جس پر جیل انتظامیہ نے فوج طلب کر لی. بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے قیدوں پر پیلٹ گنز سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدی روزہ افطار کر نے کی تیاری کر رہے تھے مقامی افراد کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے متعدد افرادبھی زخمی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top