جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سلامتی کونسل نے کشمیر میں اپنی ذمےداریاں پوری نہیں کیں؛ملیحہ لودھی

05 اپریل, 2019 10:48

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات  کے لیے مذاکراتی عمل کے حوالے سے ملیحہ لودھی بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر اپنی ذمےداریاں ادا نہیں کیں۔ مقبوضہ علاقوں میں اپنے وعدے پورے نہ کرنا سلامتی کونسل کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

اپنے بیان میں ملیحہ لودھی نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل نے کشمیر سے متعلق قراردادوں پراپنی ذمےداریاں ادا نہیں کی ہیں جس سے سلامتی کونسل کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں اپنے وعدے پورے نہ کرنا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ انھوں نے کہا غیرمستقل ارکان سلامتی کونسل کی اندرونی کارروائیوں میں اصلاحات کی بات کرتے ہیں اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنے مفادات کو عالمی ذمےداریوں پر فوقیت دیتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے اندرونی ضوابط سے متعلق خاطرخواہ تجربہ رکھتا ہے انھوں نے مطالبہ کیا مستقل اورغیرمستقل رکنیت کا باہمی تناسب غیرمستقل ارکان کے حق میں بڑھایا جائے۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top