مقبول خبریں
دفاع کے لئے ہر صلاحیت کا استعمال کریں گے ، ترجمان پاک فوج
راول پنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے ایف 16 طیارے کا استعمال اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال اب بے معنی ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب 2 بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا، ان دو بھارتی طیاروں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے، پاک فضائیہ نے دونوں طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جب بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں آئے تو فضائیہ کے جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے، بھارت اپنی خواہش کے مطابق ایف 16 یا کوئی بھی جہاز چُن لے اس سے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی نشانہ بنے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔