جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں دستیاب 45 فیصد کھلا دودھ پینے کے قابل نہیں

28 مارچ, 2019 15:26

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں دستیاب 45 فیصد کھلا دودھ پینے کے قابل نہیں۔ بچوں کو کیمیکل ملا دودھ مل رہا ہے جو قوم کے بچوں کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر کھلے دودھ میں کیمیکل کی ملاوٹ ہے تو حکومت مؤثر اقدامات کیوں نہیں کررہیشہریوں نے سوالوں کی بچھاڑ کردی۔ شہریوں نے دودھ جیسی بنیادی ضرورت زندگی میں ملاوٹ کو ناقابل معافی جرم قرار دیدیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صحت مند اشیاء مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ توپنجاب فوڈ اتھارٹی کیا اقدامات کررہی ہے؟ کھلے دودھ میں کیمیکل کی ملاوٹ ہے تو حکومت مؤثر اقدامات کیوں نہیں کررہی۔ تعلیم روزگار اور صحت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم مجرمانہ عمل کے خلاف اقدامات کرے۔

جبہکہ کچھ شہریوں نے وزیراعظم کے بیان کو رد کردیا اور حقائق سے لاعلمی قرار دے دیا

دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ ملک میں 90 فیصد لوگ کھلا دودھ استعمال کرتے ہیں۔ وزیراعظم عوام کو خالص دودھ کی فراہمی کویقینی بنائیں۔ تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور کیمیکل سے پاک دودھ میسر آسکے۔

جبکہ ملتان کے گوالے اور دکاندار سڑکوں پر آگئے اور چارہ مہنگا ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے چارہ اور توڑی مہنگی ہونے کے خلاف نعرے بازی کی ۔۔۔۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چارے کے ریٹ کم کرکے معاشی قتل بند کیا جائے۔ محکمہ فوڈ اتھارٹی ملاوٹ والا دودھ بند کرائے اور کمپنیوں کی اجارہ داری ختم، خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top