جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

22 مارچ, 2019 12:33

کراچی(سوشل میڈیا ویب ڈیسک) عربوں لوگ جو صاف پانی کو ترس رہے ہیں، اس پانی کی بحران سے نمٹنے کی وجوہات کی نشاندہی کرتے ہوئے آج دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے .

تفصیلات کے مطابق پانی کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا پیغام ہے کہ پانی قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اسکی قدر کرنا ہمارا فرض ہے۔ صاف پانی کی فراہمی ایک اہم عالمی چیلنج ہے۔آبی آلودگی پائیدار ترقی کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ صاف پانی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف میں صاف پانی کی فراہمی بھی ایک اہم ٹارگٹ ہےتاہم اس پر ہم بہت پیچھے ہیں۔ اس ہدف کے حصول کے لیے مربوط حکمت عملی کے ذریعے مل کر کوششیں کرنے ضرورت ہے۔

  ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر حکومتوں کو مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کے تجربات کا فائدہ اٹھانا ہو گا ۔ آبی وسائل کی ترقی کیلئے ایوان بالاء وفاق اور صوبائی اکائیوں کو موثر پالیسی سازی میں معاونت فراہم کر رہا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ سینیٹ کی آبی وسائل کے حوالے سے قائمہ کمیٹی متعلقہ شعبوں کے تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کرنے میں پیش پیش ہے ۔ چیئر مین سینیٹ پانی کی کمی کے علاقوں میں آبی وسائل کے فروغ کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے چئیرمین سینٹ کا پیغام ہے کہ پینے کے پانی کے حوالے سے مرتب کی گئی پالیسوں اور قانون سازی پر عملدرآمد ضروری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top