جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

زمبابوے میں سمندری طوفان سے 127 ہلکتیں

18 مارچ, 2019 16:24

 ہرارے/ ماپاتو: زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایڈائی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 127ہو گئی جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 500 ہو گئی۔  

 تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 127 تک جاپہنچ گئی ۔جبکہ ان میں سے  65 افراد زمبابوے اور 62 موزمبیق میں لقمہ اجل بنے۔ یہ سمندری طوفان پہلے موزمبیق سے ٹکرایا اور پھر اِس کے ساتھ آنے والی تیز ہوائوں اور شدید موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا بھی سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی زمبابوے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ دونوں ممالک میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top