جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ترکی اور روس کے بڑھتے تعلقات پر امریکا نے شدید تحفظات کا اظہارکردیا

06 مارچ, 2019 17:51

امریکا نے ایک بار پھر ترکی کو ہتھیاروں کی ڈور سے باہر رہنے کا مشورہ دیدیا تاہم ترکی نے بھی فوری جواب دیتے ہوئے امریکی مشورے کو رد کردیا ہے۔
امریکا کو ترکی اور روس کے بڑھتے تعلقات پر شدید تحفظات ہیں۔ جہاں ایک جانب مشرق وسطیٰ میں روس نے ایران اور شام سے بہترین تعلقات استوار کرلیے ہیں وہیں دوسری جانب اب روس اور ترکی بھی قریب آرہے ہیں اور مسقتبل قریب میں ترکی روسی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے جارہا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق امریکا میں پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ترکی، روسی ساختہ ایس400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے سے دستبردار نہیں ہوا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یہ دفاعی نظام خریدنا ضروری ہے، اور ترکی اس ڈیل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top