جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعلیٰ کے عہدے پرکام کرنا آسان نہیں،عوام کی ضروریات اورتوقعات بہت زیادہ ہیں

14 اگست, 2018 16:52

کراچی : پہلے ہفتے سے ہی پانی کے مسئلے کے حل کے لیے کام کروں گا۔

سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دوسری بار اپنی نامزدگی پر پارٹی قیادت کا مشکورہوں،وزیر اعلیٰ کے عہدے پرکام کرنا آسان نہیں،عوام کی ضروریات اورتوقعات بہت زیادہ ہیں،زراعت اورپینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقاریرمیں ڈی سیلینیشن پلانٹ کا کہا تھا،پہلے ہفتے سے ہی پانی کے مسئلے کے حل کے لیے کام کروں گا،

انہوں نے کہاکہ سندھ کابینہ نئے اورپرانے لوگوں پر مشتمل ہوگی،اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 25 فیصد نئے لوگ آئے ہیں،پارٹی قیادت کے مشوروں سے کابینہ تشکیل دوں گا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top