جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جشن آزادی، ٹریفک پولیس کا شاندار اقدام

14 اگست, 2018 15:26

جشن آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس اسلام آباد کا شاندار اقدام ۔ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو گفٹ دینے کے ساتھ ساتھ سلوٹ بھی کیا گیا۔۔ڈی جی آئی۔ٹریفک پولیس اشفاق احمد کا اسلام آباد میں جشن آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی اشفاق احمد اور پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ لیلی زبیری تھی۔

تقریب میں پاک آرمی اور ٹریفک پولیس کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء کا کہنا تھاکہ کہ آج تجدید عہد کا دن ہے افوج پاکستان پولیس اور دیگر اداروں نے ملک کی خاطر بہت سی قربانیاں دیں ۔

ڈی جی آئی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ آج کے دن جو عوام ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کرے گی ان کو ٹریفک پولیس کی جانب سے گفٹ دیے جائیں گے اور سلوٹ بھی کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top