جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک بحریہ کی جانب سے یوم آزادی تقریبات

14 اگست, 2018 15:18

جشن آزادی کے موقعے پر پاک بحریہ کی سرگرمیاں بھی جاری، اکہترویں یوم آزادی کے موقعے پر پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول میری ٹائم میوزم میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

پاک بحریہ کی جانب سے 71 ویں یوم آزادی کی سرگرمیاں جاری۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول پاکستان میری ٹائم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔

میری ٹائم میوزیم کی تقریب میں پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کے طلباءکی بڑی تعداد نے قومی ترانہ پڑھا اور ملی نغمے پیش کئے۔

بحریہ کالج کارساز میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔

طلباءنے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔ گورنمنٹ گرلز اسکول یونس آباد، کراچی میں بھی پاک بحریہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی ہاربر میں پاک بحریہ کے زیر انتظام بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا. بحریہ بوٹ ریلی میں مقامی ماہی گیروں کی کشتیوں سمیت بھرپور شرکت۔

یوم آزادی کے حوالے سے پاک بحریہ کے زیر اہتمام عوام کے لئے ایک خصوصی بینڈ شو کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top