جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ارب پتی بھارتی بورڈ پنکھوں سے گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے لگا

10 ستمبر, 2024 17:00

بھارت نے افغانستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ کیلئے خراب گراؤنڈ میچ کی میزبانی کیلئے دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2017 میں پابندی لگائے گئے اسٹیڈیم کو افغانستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے دیا لیکن سہولیات فراہم نہ کیں۔

9 ستمبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ سے قبل ہلکی بارش کے بعد اسٹیڈیم نہ سُکھنے کی وجہ سے پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی دوسرے سیشن تک ٹاس بھی ممکن نہ ہوا۔

مزید پڑھیں: آئرش کرکٹر جگر کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

کھیل کے دوسرے روز آؤٹ فیلڈ سکھانے کے نئے طریقوں نے فینز کو حیران کردیا، گراؤنڈ اسٹاف نے میدان میں گیلے پیچز نکال لیے اور پھر خشک کرنے کیلئے پنکھوں کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیا شاہین آفریدی بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی لڑ پڑے؟

اسی طرح گراؤنڈ کو 20 سے 25 افراد خشک کرتے دیکھائی دیے جن میں سے 15 آؤٹ سورس ملازمین تھے۔

Chaos in Greater Noida! Ground staff digs up wet patch, covers rented from tent house as wait for historic AFG vs NZ Test continues

دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم کے آفیشل نے غیرمناسب وینیو دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بورڈ اہلکار نے کہا کہ وہ اس اسٹیڈیم میں کبھی واپس نہیں آئیں گے، ہمیں اس اسٹیڈیم میں شدید مشکلات ہیں۔ یقین دہانی کے باوجود کوئی مناسب حل نہیں نکالا گیا۔

Image

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top