جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

کیا شاہین آفریدی بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی لڑ پڑے؟

05 ستمبر, 2024 16:54

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ شاہین آفریدی کیساتھ ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان شان مسعود فاسٹ بولر کے کندھے ہاتھ رکھ کچھ کہتے دیکھائی دے رہے ہیں جس پر شاہین آفریدی انکا ہاتھ ہٹادیتے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے پر شان سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ شاہین اور میرے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی البتہ جو ویڈیو وائرل ہوئی اس میں فاسٹ بولر کے جس کندھے میں درد تھا وہاں ہاتھ رکھ دیا جس کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو بڑا دھچکا

قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کیخلاف تاریخی 10 وکٹوں سے شکست پر رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ شان مسعود اور شاہین آفریدی بولرز کی کارکردگی کو لیکر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آگیا

افواہوں کے مطابق شان مسعود نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے تیز گیند بازوں کی کارکردگی پر تنقید کی تھی جس پر مبینہ تصادم ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top