جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہاردک، نتاشا کی طلاق؛ اداکارہ کا محبت کا پیغام کس کیلئے؟

27 اگست, 2024 17:26

بھارتی کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوک درمیان طلاق کے بعد سربین اداکارہ نے مبہم پوسٹ کردی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوک نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں کچھ یوں لکھا تھا کہ محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں۔ محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے، محبت نہ دوسروں کی غلطیوں کا حساب رکھتی ہے اور نہ ہی مغرور ہوتی ہے۔

پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ محبت کو جلد غصہ بھی نہیں آتا، محبت تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہمیشہ اعتماد کرتی اورپرامید ہوتی ہے، محبت کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: نتاشا اور ہاردک کے درمیان طلاق کی وجہ کیا تھی؟ پردہ اٹھ گیا

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوک کے درمیان طلاق کی وجہ آل راؤنڈر تھے جبکہ سربین اداکارہ نے رشتہ بچانے کی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیں: نتاشا کو گئے ایک ہفتہ نہ گزرا! ہاردک، اننیا پانڈے کی قربتیں بڑھنے لگیں

بھارتی کرکٹر اور نتاشا اسٹینکوک کے درمیان رواں سال جولائی میں طلاق ہوئی تھی جبکہ علیحدگی کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ سربیا منتقل ہوگئی ہیں۔

پانڈیا اور نتاشا کے درمیان طلاق کیوجہ سامنے آنے کے بعد نتاشا کی انسٹا اسٹوری وائرل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top