جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران کے مختلف صوبوں میں چھاپے، داعش کے 14 دہشتگرد گرفتار

24 اگست, 2024 08:10

ایرانی حکام نے مختلف صوبوں میں چھاپے مار کر داعش کے 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کے دہشت گردوں کی گرفتاریاں تہران، البروز، فارس اور خوزستان سے کی گئی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد فارس اور باقی7 دیگر تین صوبوں سے گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ داعش خراسان کے دہشت گرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کے معاملے پر تحقیقات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جنوری میں داعش نے جنوبی ایران میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 95 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top