جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کا وجود اگلے سال تک ختم ہوجائے گا، اسرائیلی میجر جنرل

23 اگست, 2024 16:17

اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے اگلے سال تک اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، حماس کے ساتھ جاری جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ایک بیان میں میجر جنرل یتزاک باریک نے خبردار کیا کہ جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں تل ابیب کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے اہداف کے حوالے سے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے متعدد بیانات ابھی تک پورے نہیں ہوئے، بینجمن نیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں کو تبدیل نہ کیا تو اگلے سال تک ملک تباہ ہو جائے گا۔

آئی ڈی ایف کے سابق افسر نے کہا کہ ایران اور حماس کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکیاں خالی دھمکیاں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے جنگی مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے اور ہم غزہ کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، حماس کو کمزور کرنے کا بنیادی مقصد حاصل نہ کرنے کے باوجود ہم اپنے فوجی بھی کھو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جولائی میں بھی ریٹائرڈ میجر جنرل آئزک برک نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top