مقبول خبریں
فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس کی کلیکشن متعارف
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے نئے کلیکشن میں فلسطینی پرچم کو شامل کرکے فلسطینیوں سے یکجہتی کا پیغام پہنچادیا۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی لانچنگ پوسٹ کیپشن میں معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے لکھا کہ فلسطینی پرچم کے رنگوں میں آراستہ نیا مجموعہ سرخ، سفید، سیاہ اور سبز خصوصیات کے پرنٹس روایتی فلسطینی کیفہ کی یاد تازہ کرتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ کلیکشن ہماری امت کے پائیدار جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ فلسطینوں کے بلند حوصلے،اتحاد اور طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکی فروخت کا آغاز آن لائن اور ان اسٹورز پر ہوگا اور یہ رقم فلسطین کو عطیہ کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا
ماریہ بی کے کلیکشن پر انہیں صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ کچھ قابض اسرائیل نواز صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram