جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر سنادی

09 جولائی, 2024 10:48

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا اور ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں:

حکومتی فیصلے کے تحت جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے ماہانہ 200 یونٹ والےصارفین کو ریلیف دیا جائے گا اور وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے سبسڈی دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 یونٹ ماہانہ والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے اور لائف لائن صارفین کے لیے 51 سے 100 یونٹ ماہانہ ٹیرف 7 روپے 74 پیسے رہے گا۔

رواں ماہ کے اوائل میں حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کا جینا مزید مشکل کر دیا تھا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خوش کرنے کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی تھی۔

نیپرا نے مالی سال 2024-25 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا اور یکم جولائی 2024 سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اتھارٹی نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے سے بڑھا کر 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاور ریگولیٹر نے وفاقی حکومت کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top