جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی  کمی ریکارڈ

24 جون, 2024 17:13

پاکستان کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

چکن کی مانگ میں نمایاں کمی واقع ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اتوار کو فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جب کہ مرغی کا گوشت مزید 24 روپے فی کلو گرام سستا ہوگیا ہے۔

لاہور، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کی موجودہ قیمت 394 روپے فی کلو ہے۔

صرف ایک روز قبل 23 جون کو مرغی کی قیمت 418 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

چکن کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جس سے دیگر اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان صارفین کو کچھ راحت ملی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top