جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں عید قربان پر کتنے ارب روپے کے جانور قربان کیے گئے؟

22 جون, 2024 13:50

پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلم امہ نے 3 روز کے دوران تقریباً 500 ارب روپے یعنی (1.8 رب ڈالر) کے جانور قربان کیے۔

 پاکستان ٹینرز کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال 68 لاکھ جانور قربان کیے گئے جن میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے، 3 لاکھ 85 ہزار دنبے، 98 ہزار 700 اونٹ اور ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں عید الاضحیٰ پر کتنے لاکھ جانور قربان کیے جائیں گے؟

ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 8.4 ارب روپے (30 ملین ڈالرز) لگایا گیا ہے جب کہ جانوروں کی 40 فیصد کھالیں شدید گرم موسم اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے ضائع ہوگئیں۔

ادارے کے مطابق عید کے موقع پر پاکستان میں چمڑے کی صنعت کو تقریباً 20 فیصد خام مال ملتا ہے لیکن رواں سال کھالیں ضائع ہونے کی وجہ سے یہ تناسب مزید کم ہو جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top