مقبول خبریں
خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ جاری
عام انتخابات کے بعد خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر مؤخر کی گئی پولنگ آج صبح 8 بجے سے جاری ہے جہاں ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
یاد رہے کہ این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ سٹیشنز، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے دو پولنگ سٹیشنز پر بدامنی کے واقعات پیش آئے تھے۔
بدامنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا۔