جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

تاریخ میں پہلی بار سولین حکومت میں سینیٹ غیر فعال

11 مارچ, 2024 16:46

پاکستان کی سب سے بڑی پارلیمان سینیٹ (ایوان بالا) میں 52 اراکین مدت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے گیارہ سینیٹرز آج ریٹائرڈ ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی کے 13 اور تحریک انصاف کے 7 سینیٹرز کل ریٹائرڈ ہوگئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے 4  اور جے یو آئی کے 2 سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔

ریٹائرڈ ہونے والے اراکین سینیٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کے فروغ نسیم اور جماعت اسلامی کے مشتاق احمد اور 4 آزاد سینیٹرز، نیشنل پارٹی کے محمد اکرم اور طاہر بزنجو بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرگزشتہ روز ریٹائر ہوگئے جس کے بعد 48 نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

ریٹائر ہونے والے 52 سینیٹرز میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی بھی شامل ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے ریٹائر ہونے کے بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ خالی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

محسن نقوی سینیٹ الیکشن لڑیں گے، وزارت دینے کا بھی امکان

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی کمان سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹ پاکستان کی پارلیمان کا ایوان بالا ہے۔ یہ دو ایوانی مقننہ کا اعلیٰ حصہ ہے۔ اس کے انتخابات ہر تین سال بعد آدھی تعداد کی نشستوں کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں اور۔ اور ارکان کی مدت 6 سال ہوتی ہے۔ سینیٹ کا امیر ملک کے صدر کا قائم مقام ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top