جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا

13 فروری, 2024 15:43

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختون خوا کے وزیرِاعلیٰ کیلئے امین علی گنڈاپور کو نامزد کر دیا۔

  اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے، شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی جیل میں کسی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر اثر پڑے گا، ہم انتخابات کے نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں اور اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

وفاق میں حکومت بنانے سے متعلق صحافی کے سوال پربانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا۔

عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل نہیں ہو رہے۔

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top