جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابی نتائج، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے سندھ ہائیکورٹ سے رُجوع کرلیا

13 فروری, 2024 09:35

 

سندھ ہائیکورٹ میں انتخابی نتائج کے خلاف امیدواروں کی جانب سے مزید درخواستیں دائر کردی گئیں۔

جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرشید نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106 پر آزاد امیدوار کے خلاف درخواست دائر کردی۔

عبد الرشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں، پریذائیڈنگ افسران کے دستخط بھی ہیں، ہمارے ایجنٹس کو کمرے سے نکال کر فارم 47 تیار کیا گیا تھا، فارم 45 اور 47 کے اعداد ووٹوں میں تضاد ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پی ایس 95 سے امیدوار راجہ اظہر نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

راجہ اظہر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ فاروق اعوان سابق ایس ایس پی ہیں، اثر و رسوخ استعمال کرکے اثر انداز ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 سے آزاد امیدوار ریاض حیدر نے بھی فارم 47 کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فارم 47 ہمارے نمائندوں کی موجودگی میں دوبارہ مرتب کیا جائے۔

یہ پڑھیں : سندھ اور پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top